پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئیں جو کہ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ کو 4 فائر بریگیڈ اور ایک اسنارکل نے بجھایا۔
فائر آفیسر محمد ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
آگ کی شدت دیکھتے ہی مزید گاڑیاں طلب کرلی، دو گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا
، اندر عمارت میں فائر سسٹم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی، ایک ہال مکمل طور پر جل چکا ہے ،
آگ کی اطلاع 9:30 پر ملی،کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔