پاکستان میں فی لیٹر دودھ دنیا کے کئی ممالک سے بھی مہنگا ہوگیا

پاکستان میں فی لیٹر دودھ دنیا کے کئی ممالک سے مہنگا ہو گیا ہے۔ بلومبرگ نے ڈبہ بند دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبے کے دودھ کی قیمت 370 روپے ہے جب کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یہی دودھ 342 روپے میں دستیاب ہے۔
دودھ کی قیمت کے لحاظ سے ہالینڈ کو پاکستان سے سستا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں دودھ 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
آسٹریلیا میں دودھ 3 سو روپےفی لیٹرمل رہاہے۔ جبکہ پاکستان میں ڈبے والے دودھ کی قیمت 370 روپے ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں60 فیصد سےزائد بچےخون کی کمی کےامراض کاشکار ہیں
اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔