“پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2024 تک 9.4 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے: وزیر خزانہ کا اعلان”

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ: وزیر خزانہ کی رپورٹ اور آئی ایم ایف کے نئے معاہدے کی تفصیلات”

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2024 تک 9.4 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے زوم پر گلوبل فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
فچ ریٹنگ ٹیم میں سینئر ڈائریکٹر تھامس میکر اور ڈائریکٹر ایشیا پیسیفک شامل تھے۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض کے نئے معاہدے کے بارے میں بتایا۔
وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے پروگرام کا مقصد اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو مضبوط بنانا ہے۔
آئی ایم ایف کا اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
9ماہ کے پروگرام سے ملکی معاشی اشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
رواں مالی سال ٹیکس ریونیومیں 1.5 فیصد کےمساوی اضافےکا ہدف ہے۔
اگلے3سال کے دوران ٹیکس محصولات میں تین فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے توانائی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات،نجکاری کےبارے میں بھی آگاہ کیا۔
، فچ کے نمائندوں نے مالیاتی اقدامات،اقتصادی اشاریوں میں بہتری کوسراہا۔
وزیر خزانہ نے ٹیکس بنیاد وسیع کرنے سے متعلق حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں