پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری۔
آر ڈی اے کیس میں مجسٹریٹ ممتاز ہنزہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے تھانہ نصیر آباد کو شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دائر مقدمہ میں شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے کے قریب اپنے پلاٹ پر بغیر اجازت تعمیر کرنے کا الزام ہے۔
تھانہ نصیر آباد نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزمان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔