پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم اور نئے سیکیورٹی نیٹ ورک کی آزمائش: تفصیلات
پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ٹھپ، صارفین پریشان
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ملک بھر میں بند ہے۔
انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہے۔
پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بند ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
ہمارے ٹیمز مسئلے کے فوری حل کے لیے تیزی سے کام کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی۔
نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام نے تصدیق کی کہ ’فائر وال‘ کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔
حکام نے بتایا کہ ’فائر وال‘ سسٹم کو نصب کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آزمائش کب تک جاری رہے گی اور نئے سسٹم پر کب تک ملک کا انٹرنیٹ نیٹ ورک منتقل ہوگا؟
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں