کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی‘ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

کراچی میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی۔ کراچی میں شدید گرمی نے انسانی جانیں لینا شروع کر دیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہو گئی، جون میں گرمی کی لہر سے 45 اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں 3338 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے، یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا۔
ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔