“نامعلوم چور نے کٹاریاں پل سے فلڈ ارلی وارننگ سسٹم چوری کی: پولیس کی تحقیقات جاری”
کٹاریاں پل سے فلڈ ارلی وارننگ سسٹم چوری ہو گیا
راولپنڈی کے کٹاریاں پل سے فلڈ ارلی وارننگ سسٹم چوری ہو گیا۔
سسٹم کی چوری کا مقدمہ محکمہ موسمیات کے حکام کی درخواست پر نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور سولر پلیٹس، بیٹریاں، الیکٹرانکس بورڈ اور لوہے کا دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں نامعلوم چور کمرے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کٹاریاں پل کے نیچے منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ ہے۔
خدشہ ہے کہ وہ بھی اس چوری میں ملوث ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں