پاکستان کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت: اسماعیل ہنیہ کے قتل پر دفتر خارجہ کا مؤقف
دفتر خارجہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔
اور خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ماورائے عدالت قتل سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ نے فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
اس کے تازہ ترین اقدامات پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک اضافہ ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے۔
تہران میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے اسماعیل ہنیہ پر حملے جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ بربریت اورجارحیت کی شرمناک مثال ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں