ایران کے نومنتخب صدر مسعود البدجیکیان نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،
حالانکہ انہوں نے ان پر امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے وعدوں سے مکرنے کا الزام لگایا تھا،
انگریزی اخبار تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان پابندیوں کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ یورپی ممالک ان وعدوں سے مکر گئے، مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں
تاکہ تعلقات کو بہتر کیا جاسکے جو باہمی احترام اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر ہوں۔
قبل ازیں، یورپی یونین کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے مسعود پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی،
انہوں نے مزید کہا کہ 27 رکنی بلاک یورپی یونین اپنی پالیسی کے مطابق نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔