آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں تاخیر: پاکستان کے نام کی غیر موجودگی اور قرضوں کا معاملہ

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں تاخیر: پاکستان کے قرضوں کا حل اور متوقع اقدامات

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں مزید تاخیر
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 4 ستمبر تک شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کا نام فی الحال بورڈ میں شامل نہیں۔
پاکستان کی وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری ستمبر میں ملنے کی توقع ہے۔
حکومت چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے 12 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ رول اوور کرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب کو مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست بھی دیدی ہے، ۔
نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔
پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے۔
پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈپازٹس ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں