آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ستمبر میں متوقع: وزیر خزانہ کا بیان

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ستمبر میں متوقع ہے

وزیر خزانہ، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ستمبر میں متوقع ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اور امید ہے کہ ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے پاکستان کا معاملہ آئے گا۔
اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقوں میں عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
ستمبر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے پروگرام کی منظوری کی امید ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر کام جاری ہے جب کہ حکومت آئی ایم ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے 2 حکومتی بلز کی منظوری موخر کردی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس طرح بل کی منظوری ناممکن ہے۔
کوئی بھی بل سینیٹ یا قومی اسمبلی میں پیش کئے بغیر کمیٹی میں نہیں آسکتا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں