“آئی پی پی پاکستان کی دشمن ہے، جماعت اسلامی کے دھرنے میں حافظ نعیم الرحمن کا بیان”
پاکستان کی دشمن ہے، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز عوام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
ان سے نجات حاصل کریں گے۔ ہم اپنے مطالبات پورے کر کے واپس جائیں گے۔
سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنا تعلیم کو فروخت کرنے کے مترادف ہے۔
پنجاب حکومت ایسے تعلیم دشمن منصوبوں سے گریز کرے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے جامعات کوتباہ نہ کریں۔
معیاری تعلیم کاحق ہم چھین کے لیں گے، جماعت اسلامی کی حق دوعوام تحریک کا مطلب عوامی حکمرانی ہے۔
ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، جہالت کو لوگ اپنی تقدیرسمجھتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں