آٹھ ججوں کا متنازع فیصلہ اور سینیٹر عرفان صدیقی کا ردعمل

آٹھ ججوں کا متنازع فیصلہ: سینیٹر عرفان صدیقی کی تنقید

دوججزکے جامع اختلافی نوٹ سےثابت ہوگیا8ججزکافیصلہ انتہائی متنازع ہے،عرفان صدیقی
سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دوججزکے جامع اختلافی نوٹ سےثابت ہوگیا8ججزکافیصلہ انتہائی متنازع ہے۔
کیاوہ اس آئین شکن فیصلےکی ساری عمروضاحتیں دیتے رہیں گے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مخصوص نشستوں کے فیصلے پرپیغام میں کہا کہ ججز سنجیدگی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی فرماتے ہوئے آئین و قانون کی روشنی میں اس کے سقم دور کرکے تاریخ کے سامنے سرخرو ہو جائیں گے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے لکھا کہ سرکردہ آئینی ماہرین کی رائے اور پاکستان بار کونسل کی حالیہ قرارداد کو پشاور ہائی کورٹ کے پانچ رُکنی بینچ کے متفقہ فیصلے سے ملا کر دیکھا جائے تو 12 جولائی کو آٹھ جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون کی واضح شقوں سے متصادم ہونے کے باعث انتہائی متنازع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں