“پنجاب میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی: نیا نوٹیفکیشن”

“آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی: پنجاب بھر میں نیا اعلان”

پنجاب حکومت نے آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا کر دیا۔
محکمہ خوراک پنجاب نے ریاست میں آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا کر دیا۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید کمی کی گئی ہے۔
محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں آٹے کے 10 اور 20 کلو تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 70 روپے کمی سے 1730 روپے ہوگئی ہے۔
راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ اور اوکاڑہ میں قیمت 50 روپے کم کی گئی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفرگڑھ لیہ اور رحیم یارخان میں بیس کلو تھیلہ 40 روپے سستا کیا گیا ہے۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین میں قیمت 30 روپے کمی کی گئی ہے۔
بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں قیمت 20 روپے قیمت کم کی گئی ہے۔
جلہم ،چکوال، پاکپتن نارووال میں 80 روپے، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، اٹک میں 60 روپے کم ہوئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں