“صدر زرداری کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ”

“صدر کی ہدایت: ارشد ندیم کو کھیل میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز”

صدر کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ
صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی دکھانے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹس میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری جیولن تھرور ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کریں گے۔
صدر پاکستان کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کے لیے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے۔
ایون صدر کی جانب سے بھیجے گئے خط میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث بنی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں