ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی

قومی ہیرو ارشد ندیم نے 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کو خوبصورت تحفہ دیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خصوصی پیغام جاری کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کا سر فجر سے بلند کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں