“پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر انعام: عالمی سطح پر کامیابی”
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل بھی جیتا جس کے باعث میاں چنوں کے آبائی علاقے میں جشن کا ماحول ہے۔
اس کے ساتھ ہی پورے ملک کو نوجوان کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔
اطلاعات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گی۔
جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے 20-20 لاکھ روپے ، سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں