“اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ: حزب اللہ کی ردعمل”
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ، شہری زخمی
لبنانی مسلح افواج حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس میں اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مسلح افواج حزب اللہ نے اپنے چینل پر کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جل العالم کے مقام کو گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حزب اللہ کی جانب سے شروع کیے گئے ڈرون “سوارم” حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
جو اسرائیلی علاقے میں تقریباً 20 کلومیٹر اندر داخل ہوا ہے،یہ پچھلے ہفتے بیروت پر ایک حملے میں اس کے فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت پر حزب اللہ کی جانب سے متوقع ردعمل کے تناظر میں بھی آیا ہے۔
گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ اس حملے کا جواب یقیناً آنے والا ہے اور اس کے جواب میں اب تک کی تاخیر اس کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں