“ایران نے اسرائیل کے خلاف ردعمل کے انتظار کو طویل قرار دیا”
اسرائیل کے خلاف ردعمل کا انتظار طویل ہو سکتا ہے: ایران
ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بدلے میں اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے کا انتظار طویل ہونے کا کہہ دیا۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا کہنا ہے دشمن کو ہمارے نپے تلے اور درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ایران کا ردعمل شاید ماضی کی کارروائیوں جیسا نہ ہو، وقت ہمارے حق میں ہے۔
اسرائیل کے خلاف ردعمل کا انتظار طویل ہو سکتا ہے۔
جنرل علی محمد کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں خاص اہداف طے کیے تھے۔
لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ مزاحمتی محاذ زیادہ مضبوط ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ۔
لیکن کسی بھی سیاسی پیشرفت کا اسرائیل سے ہمارے بدلہ چکانے کے حق کا کوئی تعلق نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں