“اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024: قومی اسمبلی میں منظوری”

“قومی اسمبلی میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری”

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے پیش کیا۔
اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھگڑا ہوا، تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں ملک بھر میں مختلف حادثات اور دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔
ایوان کی کارروائی کے دوران بیرسٹر گوہر کے مطالبے پر وزیر قانون نے بتایا کہ ہائیکورٹس میں سینئرججزمیں سےکسی کوجوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس مقررکرسکتی ہے۔
لاہورہائیکورٹ کی جج صاحبہ پانچویں نمبرپرتھیں، جوڈیشل کمیشن نےچیف جسٹس بنادیا۔
اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت سب سے سینیئرجج کوچیف جسٹس سپریم کورٹ بنایا جاتا ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کے معاملے پر آئین کے مطابق ہی چلا جاسکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں