اسمبلی میں جعلی لوگ ہیں، عوام کے نمائندے نہیں””مولانا فضل الرحمان کا الزام

“جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیان: اسمبلی میں جعلی لوگ اور عوامی مشکلات”

اسمبلی میں جعلی لوگ ہیں، وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔
ہر طبقے کے لوگوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، آئے روز ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔
معاشی طور پر پاکستان کے عوام اس خطے میں یہ ٹیکس کیوں ادا کریں؟ واحد ملک جو پیچھے رہ گیا ہے۔
،اس ملک میں وزیر خزانہ باہر سے امپورٹ کیے جاتے ہیں، ایک وزیر خزانہ آیا پھر وزیر اعظم بن گیا،آج تک پتہ نہ چلا کہاں سے آیا کہاں گیا۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہا تھا معیشت کی بہتری بڑا چیلنج ہے،کسی ایک کے بس کی بات نہیں۔
نواز شریف نے کہا میں یہ چیلنج قبول کرتا ہوں،آج حال دیکھ لیں،ہمارے ملک میں فرنٹ پر کوئی اور ہے ڈوریں کسی اور کے پاس ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں