“افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز باجماعت کو لازمی قرار دیا”
ملازمین پر روزانہ پانچ نمازیں اجتماعی طور پر ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو پانچ وقت اجتماعی نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
فغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں