“افغان مہاجرین کے انخلا کی مہم: وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات میں اہم اعلان کیا”
افغان مہاجرین کے انخلا کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، وزیر داخلہ
پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو بھی ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے یہ اعلان کیا۔
پاکستان نے گزشتہ سال خودکش حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک بدری کی مہم شروع کی تھی۔
جہاں وفاقی حکومت کا ماننا تھا کہ یہ حملے افغان شہریوں نے کیے، اسلام آباد نے اسمگلنگ، عسکریت پسندوں کے تشدد اور دیگر جرائم کا الزام بھی افغان شہریوں پر عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے وفد کا وزارت داخلہ میں استقبال کرتے ہوئے محسن نقوی نے افغان مہاجرین کے انخلا کی بحالی میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
جبکہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی جان سمیت ناقابل تلافی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں