سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا خیر مقدم: قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوبارہ گنتی
الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا فیصلہ ریکارڈ کے مطابق کیا گیا اور انہیں منظور کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے متاثرہ فریقین نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے ۔
ای سی پی کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 79 ،81 اور این اے 154 سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو آئین اور قانون کے مطابق قراردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا اختیار حاصل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں