انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی ہدایت: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اعلان
حکومت نے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا لازمی قرار دے دیا۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا لازمی قرار دے دیا۔
انڈوں کا تازہ اور صاف ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انڈے فراہم کرنے والوں، تھوک فروشوں اور عام دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے مراکز پر فروخت ہونے والے انڈوں پر 31 اگست 2024 سے ایکسپائری کی تاریخ ظاہر کریں۔
اور دکان پر فراہم کیے جانے والے انڈوں کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں۔
ذمہ داروں کے خلاف بی ایف اے کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔ اس سلسلے میں عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ بغیر ایکسپائری کے انڈوں کی خریداری سے گریز کریں۔
اور کسی بھی جگہ بغیر ایکسپائری انڈوں کی فروخت دیکھیں تو فوراً بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں