’’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘‘: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نئی اسکیم

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘‘ کا افتتاح کردیا – تفصیلات جانیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی گھر،اپنی چھت پروگرام‘‘ کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر اپنا چھت‘ پروگرام کا افتتاح کردیا۔
لاہور کی آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’اپنا گھر اپنا چھت‘ پروگرام کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج انتظار کر رہی تھی کہ میں کون سی سکیم شروع کرنے جا رہی ہوں۔
پوچھ رہی ہوں سکیم کب آرہی ہے۔ عوام اس سکیم کا انتظار کر رہے ہیں، سب سے زیادہ انتظار نواز شریف کو تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے انہیں شاید اس کی قدر کم ہو، چھت کی خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس گھر نہیں۔
گھر کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔انہوں مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے قرض ملے گا۔
دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ تک زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا، قرض کی اقساط 7 سال میں ادا کرنا ہوں گی۔
پہلے 3 ماہ قسط ادا نہیں کرنی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قسط 14 ہزار روپے ہو گی، حکومتِ پنجاب بلا سود قرض دے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں