اڈیالہ جیل راولپنڈی کے افسران کا تبادلہ: تازہ ترین تبدیلیاں

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے افسران کا تبادلہ: نئے تعیناتیاں اور اثرات

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کو تبدیل کر دیا گیا ۔
اڈیالہ سنٹرل جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کر کے سیکیورٹی افسر پنجاب پرزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال مقرر کر دیا گیا ہے۔
آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی ۔
آفتاب احمد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد 25 جون کو اڈیالہ جیل میں تعینات ہوئے تھے ۔
لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور لگا دیا گیا ہے۔
جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے ۔
تبدیل کئے گئے تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نگرانی اور انہیں جیل میں قائم عدالت میں لانے کی ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں