اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مدد: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پر الزامات
جیل میں عمران خان کی مدد کا الزام، ایک اور افسر کے خلاف تحقیقات شروع
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مدد کرنے پر ایک اور جیل افسر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بنی کی پی ٹی آئی سیل تک رسائی تھی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوکمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل رسائی دینے کا الزام بھی ہے۔
خیال رہے کہ سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا ہے-
محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں