اڈیالہ جیل میں نئے افسران کی تعیناتی: گریڈ 17 اور 16 کے افسران کا تقرر
اڈیالہ جیل میں 3 نئے افسران تعینات کر دیئے گئے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تین نئے افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اور تینوں افسران نے فوری چارج سنبھال لیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا ہے۔
اور ان کی تقرری پنجاب سول سرونٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 9 کے تحت کی گئی ہے۔
گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ قائم مقام تعینات کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا۔ جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النساء کو لیڈی ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کیا گیا ہے۔
تینوں افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن محکمہ جیل خانہ جات نے جاری کر دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں