“پاکستان اور ایران: گیس پائپ لائن تنازعہ اور عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا امکان”
ایران کا پاکستان کیخلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا امکان
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز مشرف نے گیس پائپ لائن کے معاملے پر ایران کی جانب سے عالمی ثالثی عدالت میں جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری وزارت خارجہ اور توانائی سے رپورٹ طلب کریں۔
اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، وزارت خارجہ گیس پائپ لائن کے حوالے سے امریکی حکام سے بات کرے۔
گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان توانائی کے بحران سے نکل سکتا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر ایرانی قیادت کے تحفظات دورکرے۔
ایران سےبات کرکے حکومت مزیدوقت لے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کو یہ بتاتے ہوئے اپنا آخری نوٹس جاری کر دیا ہے کہ تہران کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ۔
کہ وہ گیس کے حصول کے لیے 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اپنی زمین پر آئی پی گیس پروجیکٹ کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف اگلے ماہ ستمبر 2024 میں فرانسیسی قانون کے تحت پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں