ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی لڑائیاں: شادی کے ابتدائی سالوں کا راز
میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں، ایشوریا رائے کا انکشاف
بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں ۔
لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔
بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔
جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔
سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں۔
بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی۔
بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں