شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب
رحیم یار خان: ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران شیخ نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان شیخ زخمی پولیس اہلکاروں سے ملنے رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال پہنچے۔
آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، کمشنر خرم پرویز اور ضلعی پولیس انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل ائی جی نے ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کی ان کی حوصلہ افزائی کو سرہاتے ہوئے زخمیوں کے ساتھ آنے والے ان کے اہل خانہ کو بھی تسلی دی۔
ایڈیشنل ائی جی کامران خان شیخ نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک شہداء کی تعداد 12 ہو چکی ہے اور 10 کے قریب زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان عمران ملک پولیس کی بھاری نفری کہ ہمارا کچے کے علاقے میں ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شر اور کوش قبیلے کے ڈاکوؤں کی طرف سے حملہ ہوا ہے، ۔
ہم اپنے پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور کچے میں آخری ڈاکو کی ہلاکت تک اپریشن جاری رکھا جائے گا۔
ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان شیخ آئی جی پنجاب تشریف لا رہے ہیں ۔
صبح صادق کے وقت اعلی سطحی اجلاس کرتے ہوئے کچا اپریشن کی حکمت عملی بنائی جائے گی اور شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں