“پنجاب میں ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد: این ایچ اے اور پنجاب کا تعاون”
پنجاب حکومت کا ایکسل لوڈ قوانین پر موثر عملدرآمد کا بڑا فیصلہ
ایکسل لوڈ قوانین کے موثر نفاذ کے لیے پنجاب اور این ایچ اے کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ۔
ایکسل لوڈ ڈیٹا سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے این ایچ اے اور پنجاب کے نظام کو منسلک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تفصیلی معلومات دیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب ہائی وے پولیس نے جولائی میں 53 ہزار سے زائد مال گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
61 فیصد گاڑیوں میں اوور لوڈنگ پائی گئی، ایکسل لوڈ کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں جھنگ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں پائی گئیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ پنجاب میں 2 ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں پر ایکسل لوڈ سسٹم کامیابی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
ایکسل لوڈ مینجمنٹ سے اربوں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں