“بانی پی ٹی آئی کی تلافی کا مطالبہ: خواجہ آصف نے اسٹیبلشمنٹ کا موقف بیان کیا”
بانی پی ٹی آئی کو پہلے اپنےکیے کی تلافی کرنا پڑے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو پہلے اپنے کیے کی تلافی کرنا پڑے گی۔
جب تک وہ 9مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگیں گے اسٹیبلشمنٹ بات نہیں کرےگی ۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہمیں فوج کی طرف سے حکومت کی آفر ہوئی تھی۔
کہا گیا جون تک پنجاب کی حکومت لیں،دسمبر تک وفاقی حکومت لینے کی تیاری کریں، ہمیں لندن بلایا گیا۔
اس میں فیصلہ ہوا جنرل باجوہ کو توسیع دینے میں سپورٹ کر ینگے۔
اس میں واضح موقف تھا کہ اس توسیع کے بدلے ہم کچھ لے نہیں رہے،جنرل فیض سے ملاقات ہوئی۔
انہیں بتایا کہ ہم ووٹ دیں گے، جنرل فیض نے کہا اس بدلے میں کوئی سودے بازی ہورہی ہے۔
میں نے کہا کوئی نہیں، ہمیں لندن میں یہ نہیں بتا یا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع میں کیوں سپورٹ دے رہے ہیں۔
محمد بن سلمان ، نوازشریف میں فیصلہ ہواتھا کہ جنرل راحیل سعودی عرب جاکر خدمات سرانجام دیں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں