بحیرہ عرب میں طوفان کی وارننگ: گجرات میں موسلادھار بارشیں جاری

گجرات میں موسلادھار بارشیں اور بحیرہ عرب میں طوفان کی وارننگ: 24 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی گئی۔
بھارتی ریاست گجرات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سراشٹرا اور کچھ کے ساحلی علاقے بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ریاست کے بارہ اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
24 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا ہے،کئی علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکررہ گئے ہیں۔
گجرات میں کئی روزسےجاری بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی ہے۔
صوبے میں ریلوے کا نظام تاحال متاثر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں