“برازیل میں طیارہ حادثہ: تمام مسافر ہلاک، تحقیقات جاری”
برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وپاس ایئرلائنز کا ٹوئن انجن والا طیارہ جنوبی علاقے کاسکاویل سے اڑان بھر رہا تھا۔
برازیل سے ساؤ پالو۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ ہوا سے زمین پر گر رہا ہے۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 57 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا جس سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں