بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی وصولی کا عمل مکمل

بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصولی مکمل، نئے قانون کی صورت میں کیا ہوگا؟

بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی وصولی کا عمل مکمل
اسلام آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔
امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدر نے نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔
نیا قانون آنے تک پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو انتخابی فیس کے نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
نئے قانون پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو صرف موجودہ دستاویزات ہی جمع کرائی جائیں گی۔
یونین کونسل میں 13 نشستوں کی مجموعی انتخابی فیس 27 ہزار روپے ہے،۔
نئےقانون کیمطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگاالیکشن موجودہ شیڈول پر ہی ہوں گے یا نئےقانون پر؟۔
غیریقینی صورتحال تاحال برقرار ہے،الیکشن کمیشن موقف دینے سےبھی گریزاں ہیں، امیدوار بھی کشمکش کا شکار ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں