بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی: وزیراعظم کا عزم

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح: وزیراعظم

بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
محمد شہباز شریف سے سابق چئیر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ۔
دوران ملاقات صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
سابق چئیرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں۔
چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ سٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔
جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں