بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچراجی مچی کو ختم کرنے کی تجویز دی: مذاکرات کی کامیابی

بلوچراجی مچی کی اختتامی تجویز: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نئی پالیسی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچراجی مچی کو ختم کرنے کی تجویز
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچراجی مچی کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ راجی مچی کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد راجی مچی ختم ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم بلوچ یونٹی کمیٹی (BYC) کی جانب سے اتوار کو گوادر میں بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ راجی مچی ایک جرگہ ہے جس کا انعقاد گوادر میں کیا گیا تھا اور اس کی میزبانی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کی۔
جو کچھ ماہ قبل اسلام آباد میں دھرنا بھی دے چکی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں