“بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت”

“طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود شامل: 17 رکنی عبوری حکومت”

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا، طلبہ رہنما بھی کابینہ میں شامل
بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھایا۔
17 رکنی عبوری حکومت میں طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں۔
نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے بنگ بھون میں حلف اٹھایا۔
عبوری حکومت حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑ کر بھارت جانے کے تین دن بعد تشکیل پائی ہے۔
بنگلادیش کی تاریخ میں عبوری یا نگراں حکومتوں کا طویل ریکارڈ ہے، پہلی نگراں حکومت 1991 میں تشکیل دی گئی تھی۔
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کو وزیر اعظم کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور مشاورتی کونسل کے ایک رکن کو وزیر کا درجہ ملتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں