بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا استعفیٰ: اہم تفصیلات

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا استعفیٰ: ملک بھر میں افرا تفری

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں بھارتی شہر اگرتلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ آرمی چیف کے خطاب میں تاخیر کا مقصد وزیراعظم کو باعزت طریقے سے استعفیٰ دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ملک میں طلبہ کی سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔
شیخ حسینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی طرف لانگ مارچ متوقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں