بوٹسوانا میں کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کی کان سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

بوٹسوانا میں کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کی کان سے دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت، 2492 قیراط

بوٹسوانا میں کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کی کان سے دنیا کا اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔
1905 میں جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے 3106 قیراط کے کلنان ہیرے کے بعد یہ سب سے بڑی دریافت ہے جو 2492 قیراط کا ہے۔
یہ ہیرا بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون سے تقریبا 500 کلومیٹر شمال میں واقع کیرو کان میں پایا گیا تھا۔
بوٹسوانا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی افریقی ریاست میں دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
اس سے قبل بوٹسوانا میں سب سے بڑی دریافت 2019 میں اسی کان سے 1758 قیراط کا پتھر ملا تھا۔
بوٹسوانا دنیا کے سب سے بڑے ہیرے پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، جو عالمی پیداوار کا تقریبا 20 فیصد ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں