“مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا”

“28 اگست کی تاجروں کی ہڑتال: مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کی حمایت”

مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ وہ کل تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
کہتے ہیں مہنگائی اور غیر قانونی ٹیکسوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔
کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جے یو آئی (ف) بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔
قبل ازیں، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ 28 اگست ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، عوام کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی، پیٹرول، ٹیکسز اور آئی پی پیز سے تنگ عوام ہڑتال کریں گے۔
مزید کہنا تھا کہ شٹرڈاون ہڑتال عوام کو ریلیف دلانے کا فیصلہ کن مرحلہ ہے۔
یاد رہے کہ 16 اگست کو تاجر برادری نے اعلان کیا کہ وہ بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور ’تاجر دوست اسکیم‘ کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں