تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کے خلاف ہڑتال: ملک بھر میں مارکیٹیں بند، کاروباری سرگرمیاں معطل

تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال: مطالبات پورے نہ ہونے پر دورانیہ بڑھانے کا عندیہ

تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال
مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر آج مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند ہیں،۔
کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کا پہیہ ٹھپ ہوگیا، تمام چھوٹے بڑے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب رہی، مارکیٹیں بند رہیں۔
اولڈ سٹی ایریا، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ، اللہ والا مارکیٹ، جوڑیا مارکیٹ، زینب مارکیٹ، حیدری، طارق میں تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔
زینب مارکیٹ، حیدری، طارق روڈ، لالوکھیت، میڈیسن مارکیٹ، لیاقت آباد میں بھی دکانوں کو تالے۔ تاجر دوست اسکیم، مہنگی بجلی، آئی پی پیز معاہدوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
لاہورمیں تاجروں کی ہڑتال کے باعث اردو بازار، اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم مارکیٹ میں دکانوں کو تالے لگے ہیں۔
تاجربرادری کا کہنا ہے کہ ظالمانہ ٹیکسزختم کئے جائیں۔
ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے ۔
تاجر تنظیموں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر دورانیہ بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا۔
ہڑتال میں ریسٹورنٹ، بیکرز ایسوسی ایشن بھی شامل ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں