“حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور: وزیر خزانہ کی رپورٹ”
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور شروع کردیا ہے تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا ٹاسک خصوصی اقتصادی ٹیم کو سونپ دیا ہے۔
کم تنخواہ والے سلیب والوں کو 40 ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کوریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویزپرغور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دارطبقےکوریلیف کیلئےفنڈنگ سالانہ بجٹ سے نہیں لی جائے گی۔
اس کے کے بجائے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرکے کم تنخواہ والے سلیب کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں