توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے صدر زرداری کا حل تلاش کرنے کا مطالبہ

صدر آصف علی زرداری نے توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے جیت کا حل تلاش کرنا چاہیے، صدر
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے جیت کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
صدر آصف علی زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں ملاقات کی۔
جس میں 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے تاجروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدرمملکت نے کہا توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔
کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابلِ عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے۔
کمیٹی شعبہ ِ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے ۔
صدر مملکت کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کیلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے۔
متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو، پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔
ادراک ہے کہ مہنگے خام مال ، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں