مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ رہا اور مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ رہا اور مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی اور مذاکرات کا دوسرا دور 31 جولائی کو ہوا۔
مذاکرات کے تیسرے دور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کمشنر آفس راولپنڈی پہنچے اور مذاکرات میں حصہ لیا، تاہم تعطل برقرار رہا۔
مذاکرات کے تیسرے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ اچھی مثبت بات چیت ہوئی۔
پیش رفت ہو رہی ہے اور آج دوبارہ بات ہوگی ، دوپہر کے وقت بیٹھیں گے ، کانفڈینشل چیز پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔
جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کے مطابق ہم نے حکومت کے سامنے موقف رکھا ہے، حکومت ہماری تجاویز پر جواب دے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں