محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی پر الزام: جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا

پی ٹی آئی کی جلسہ منسوخی پر محمود اچکزئی کا ردعمل: اجلاس کے فیصلے پر ناپسندیدگی

پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، محمود اچکزئی
تحریک تحفظ آئین پاکستانکے سربراہ محمود خان اچکزئی اسلام آباد میں طے شدہ اجلاس ملتوی ہونے پر برہم ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والا اپنا جلسہ ملتوی کردیا۔
جس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے فوری اجلاس بلایا اور اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ،اخونزادہ حسین یوسفزئی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔
جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو بھی بلایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جلسے کیلئے میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے۔
جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت پوچھا تک نہیں گیا۔
پی ٹی آئی رہنما اجلاس میں محمود اچکزئی کو منانے کی کوشش کرتے رہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں