جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا””شاہ محمود قریشی

“شاہ محمود قریشی کا بیان: جمہوری سوچ اور غداری کے سرٹیفکیٹ”

جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا، شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
محمود خان اچکزئی جمہوریت پسند ہیں، جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، 39 سال میں کوئی کیس نہیں ہوا۔
ایک سال میں درجنوں کیسز ہو چکے ہیں۔
ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔رہنما تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
کسی کو برالگے یا اچھا،بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزر تا ہے۔
قبل ازیں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے 5 کیسز میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف لینے کی استدعا کردی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میرا اور پراسیکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے، ثبوت گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید پر حلف پر ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں