عمران خان کا جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کھلم کھلا مقدمے کا مطالبہ

عمران خان نے جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کی درخواست کردی

جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کھلم کھلا مقدمہ چلایا جائے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ٹرائل کھولنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز چھوڑیں، اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، ۔
میں جنرل فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتا ہوں اور میڈیا کو عدالت میں جا کر اس مقدمے کی کوریج کرنے کی اجازت ہوگی۔
اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا، اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں۔
سوال اٹھایا کہ یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں